دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (ڈی
ای آر سی) کے صدر عہدے سے کرشنا سینی کی تقرری منسوخ کرنے کے لئے لیفٹیننٹ
گورنر نجیب جنگ پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دارالحکومت میں بجلی کی
شرح میں اضافہ
کیلئے بڑی سازش تیار کی جا رہی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے وزیر توانائی ستیندر جین کے ساتھ آج یہاں پریس کانفرنس
میں کہا کہ دہلی کا وزیر اعلی ہونے کے ناطے تمام حقائق کو عوام کے سامنے
رکھنا ان کا فرض ہے۔ حکومت نے مسٹر سینی کو کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔